عالمی خبریں

امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے

فروری 20, 2017 < 1 min

امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے

Reading Time: < 1 minute

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے ایران دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس میں انٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف نے ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کو مشتعل اور تنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکہ نئی پابندیاں لگا کر ایران کو مشتعل کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر مزید پابندیاں عائد کی گیئں تو تہران جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ میونخ میں ہونے والے 53 ویں سکیورٹی کانفرنس میں امریکہ کے نائب صدر نے بھی شرکت کی تھی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں جہاں یورپ سے تعلق پر بات کی وہیں ایران کو دنیا میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا سب سے بڑا ملک قرار دیا تھا۔ اسی کانفرنس کے دوران سعودی عرب اور اسرائيل نے بھی ایران کو خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اس سے خطے میں ٹکراؤ اور جنگ کی صورت حال پیدا نہیں ہوگی تو انھوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں اس معاملے میں ہوشمندی سے کام لیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کسی کو چھیڑنے یا مخاصمت پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن وہ اپنا دفاع ضرور کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے