عالمی خبریں

میکسیکو کی امریکا کو وارننگ

فروری 25, 2017 < 1 min

میکسیکو کی امریکا کو وارننگ

Reading Time: < 1 minute

میکسیکو نے خبردار کیا ہے کہ سرحد پر دیوار بنانے کے لیے اگر امریکہ نے اس کی برآمدات پر اضافی ٹیکس عائد کیا گيا تو وہ بھی جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس وائڈگارے کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت بھی امریکہ کی ان کمپنیوں کی منتخب اشیا پر ٹیکس نافذ کر سکتی ہے جو میکسیکو کو برآمد کرنے پر مجبور ہیں۔

ایک انٹرویو میں میکسکو کے وزیر خارجہ نے کہا ‘میکسکو آزادانہ تجارت میں یقین رکھتا ہے لیکن اگر امریکہ دیوار کی فنڈنگ کے لیے مکسیکو کی درآمدات پر اضافی ٹیکس نافذ کرے گا تو پھر ہمیں جواب دینا ہی پڑے گا۔’

انھوں نے کہا کہ میسیکو اسے بیان بازی کی حد تک نہیں بلکہ ایک حقیقی چیلنچ کے طور پر سامنا کرے گا کیونکہ بیان بازیاں تو ہوتی ہی رہتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میکسیکو کے ساتھ ملحق سرحد پر دیوار کی تعمیر متوقع وقت سے بہت پہلے ہی شروع کر دی جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ امریکی شہریوں کو ہمیشہ ترجیح اور سرحد پر دیوار بنائی جائے گی۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے