پاکستان

سوئس بنکوں کے خزانے کی واپسی متوقع

مارچ 9, 2017 < 1 min

سوئس بنکوں کے خزانے کی واپسی متوقع

Reading Time: < 1 minute

  سوئٹزرلینڈ کی حکومت پاکستان سے جمع کروائے جانے والے کالے دھن کے بارے میں معلومات دینے پر راضی ہو گئی ہے  _ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اس ضمن میں اسی ماہ ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ایک اعلی سطح کا وفد اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں سوئٹزرلینڈ جائے گا جہاں سوئس حکام کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت سنہ 2005 سے سوئٹزرلینڈ کے حکام سے یہ معلومات فراہم کرنے کے معاملے پر مذاکرات کرتی رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر اس لیے پیش رفت نہیں ہو سکی تھی کیونکہ سوئس حکام پاکستان سے سوئٹزرلینڈ کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے اور ٹیکسوں میں چھوٹ کے مطالبات کر رہے تھے جنھیں تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اب سوئس حکام نے پاکستان کی شرائط پر اس معاہدے پر دوبارہ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ تحقیق کے مطابق ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بینک کے لیک ہونے والے اکاونٹس میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں 48 ویں نمبر پر تھا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے