عالمی خبریں

مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی

اپریل 1, 2017 < 1 min

مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی

Reading Time: < 1 minute

براعظم جنوبی امریکا کے ملک پیراگوئے میں مظاہرین نے ملک کی پارلیمنٹ کو آگ لگا دی ہے۔ برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان واقع فٹبال کی وجہ سے مشہور ملک میں صدر کے مخالفین الیکشن کے مسئلے پر مشتعل ہوگئے ۔ صدر کو دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کے بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ملک کی کانگریس کو نذرِ آتش کر دیا۔ مجوزہ بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے چاردیواری اور کھڑکیوں کو توڑتے ہوئے پارلیمان کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ پیراگوئے میں 35 برس کی آمریت کے بعد 1992 میں جو نیا آئین مرتب کیا گيا تھا اس کے مطابق صدر صرف ایک بار ہی پانچ برس کی معیاد کے لیے منتخب ہو سکتا ہے۔ موجودہ صدر ہوراشیو کارٹیز دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے اس آئینی پابندی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جب سینیٹ نے آئین میں ترمیم کے لیے اس بل کی منظوری دی تو اس کے خلاف لوگوں نے باہر نکل کر سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔ آئین میں ترمیم کے لیے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اس بل کی منظوری ضروری ہے جہاں صدر کارٹیز کی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

احتجاجی مظاہرین عمارت کے اندر داخل ہونے ميں کامیاب ہو گئے اور وہاں اس بل کے حامیوں کے دفاتر میں پہلے تھوڑ پھوڑ کی اور پھر آگ لگا دی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے