چین کا نیا طیارہ بردار بحری جہاز
Reading Time: < 1 minuteچین نے ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز پانی میں اتار دیا ہے تاہم ملک میں تیار کیا جانے والا یہ پہلا بحری جہاز ہے ۔ خطے میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور امریکہ کے ساتھ بیان بازی کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔ امریکا اس علاقے کے لیے جنگی بیڑے کے علاوہ ایک آبدوز بھی روانہ کر چکا ہے جس کے جواب میں شمالی کوریا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آيا ہے ۔ چینی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس نئے بحری جہاز کو شمال مشرقی چین میں ڈالین کی بندرگاہ پر خشک گودی سے پانی میں اتارا گیا۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا نے بتایا ہے کہ اس نئے جہاز پر سنہ 2013 میں کام شروع ہوا تھا۔ اس نئے جہاز پر جے 15 جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے ۔
Array