فوجی کیمپ پر حملے میں تین ہلاک
بھارت کے زیر انتظام کشمیر ميں فوجی کیمپ پر علی الصبح مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں ایک افسر سمیت تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریب ضلع کپوارہ میں پنزگام کیمپ پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں پانچ فوجی شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوج نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔