عالمی خبریں

شمالی کوریا کو جواب دینے کا وقت

جولائی 1, 2017 < 1 min

شمالی کوریا کو جواب دینے کا وقت

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم سب کو ایک لاپروا اور بے رحم حکومت سے خطرہ ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔ انھوں نے شمالی کوریا کو کہا کہ وہ اپنے قبلہ جلد از جلد درست کر لے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان نے اس موقع پر کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماؤں سے گفتگو جاری رہے۔

صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں مون ژئی ان نے کہا کہ شمالی کوریا کا معاملہ اولین ترجیحات میں سے تھا اور انھوں نے زور دیا کہ ‘مضبوط سکیورٹی اقدامات ہی بحرالکاہل خطے کے ممالک کی سلامتی کا ضامن بن سکتے ہیں۔’

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے شمالی کوریا کے کالے دھن کو سفید کرنے کے امریکی الزام کے بعد اس کے بینک پر امریکی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے