کابل: کار بم حملے میں 30 جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteافغان دارالحکومت کابل میں ایک خودکش کار بم حملے میں 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ خودکش حملہ شیعہ آبادی والے علاقے میں ہوا اور حملہ آور نے وزارتِ کانکنی کے ملازمین کی بس کے قریب دھماکہ کیا ۔
افغان وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس خودکش حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے کرتے ہوئے مذمت کی ہے۔
افغان طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے انٹلیجنس سروسز کے اہلکاروں پر حملہ قرار دیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں کم سے کم 42 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس برس کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان میں 1662 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس میں تقریباً 20 فیصد لوگ کابل میں مارے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوا ہے وہاں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی خاصی آبادی ہے۔