کوئٹہ دھماکے میں پندرہ جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteکوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے ہیں، بلوچستان کے وزیرداخلہ کے مطابق دھماکے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے_
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ جشن آزادی کی تقریبات کو متاثر کرنے کی کوشش ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی_
Array