پاکستان

اچکزی جاسوسوں پر برس پڑے

اگست 18, 2017 2 min

اچکزی جاسوسوں پر برس پڑے

Reading Time: 2 minutes

الیکشن کمیشن بل2017 پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز ہو گیا، تحریک انصاف کے  بل پر تحفظات سامنے آ گیے ۔۔۔۔۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، انتخابی عمل کے لیے بائیو میٹرک تصدیق، نیا اور آزاد الیکشن کمیشن ہونا چاہیئے ۔ پی پی رہنما نوید قمرکا کہناتھا کہ 2018 کے الیکشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوتی نظر نہیں  آتیں،

ایوان زیریں میں الیکشن کمیشن بل 2017 پربحث کرتے ہوئے پی پی رہنما نوید قمرنے کہاکہ انتخابی قوانین کو یکجا کر کے ایک قانون بنایا گیا ہے۔ بل میں سیاسی جماعتوں کو خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے کا پابند کیا گیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ زمانے بدل گئے جب 62۔63 پر کوئی پکڑتا نہیں تھا۔ اب تو اس کی مثال بھی موجود ہے۔ پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر شریں مزاری کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے الیکشن بل 2017 پر تحفظات ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق،انتخابی عمل کے لیے بائیو میٹرک تصدیق ،نگران حکومت کا انتخاب شفاف ہونا چاہیے اس کے لیے آئینی ترمیم ہونی چاہیے۔۔ہمارے ان 4 مطالبات کو نہ مانا گیا تو بل پاس ہو کر بھی انتخاب شفاف نہیں ہوں گے۔ جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ خواتین کو ووٹ سے روکنے پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کے خلاف کاروئی ہونی چاہیے۔
پشتونخواہ ملي عوامي پارٹٰي کے سربراہ محعمود اچکزئي نے ايوان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1970 کے بعد ملک میں کبھی شفاف انتخابات نہیں  ہوئے۔کیا ہم نے پاکستان اس لیے بنایا جرنیلوں کو استثنی دیا جائے۔28 وزیر اعظم کی چھٹی ہوئی جنہوں نے 3 جرنیلوں کے برابر حکومت نہیں  کی، یہاں بچوں کو پہلے کرپٹ کیا جاتا ہے پھر فائل بنا کر بلیک میل کیا جاتا ہے۔ کیا آئی جے آئی بناتے وقت کسی نے آرٹیکل 62۔63 کا خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ کیا پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے والے صادق اور امین تھے۔ داخلی اور خارجی سمیت تمام پالیسیاں پارلیمنٹ میں بننی چاہئیں ۔ یا یہ کہہ  دیا جائے جاسوسی ادارے جو کہیں گے ہمیں قبول ہو گا۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ داو پر لگا کر ایوان کی بالا دستی قائم کرنا ہو گی۔ایجینسیاں آئینی دائرہ میں رہ کر کام کریں۔قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار تین بجے تک ملتوی کردیا گیا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے