پاکستان

وکیلوں کی غنڈہ گردی

اگست 21, 2017 < 1 min

وکیلوں کی غنڈہ گردی

Reading Time: < 1 minute

لاہور ہائی کورٹ میں ملتان کے وکیلوں نے ہنگامہ آرائی کر کے دروازے توڑ دیا_

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ملتان بنچ میں وکیلوں اور ججوں کے تنازع پر ازخود نوٹس لے کر کارروائی کا آغاز کیا تھا اور اس کے لیے ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان کو نوٹس جاری کیا تھا، پیر کی صبح عدالت میں پیش ہونے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے آئے تو ججز گیٹ پر حملہ آور ہوگئے اور لوہے کے دروازے کو کھول دیا_ اس کے بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ نے وکیلوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، وکیلوں نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی _ اس دوران پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر کے وکیلوں کو عدالت کے احاطے سے نکال دیا جس کے بعد وکیلوں نے مال روڈ پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، لاہور بار کے وکیلوں نے بھی ٹولیوں کی شکل میں احتجاجی مظاہرے کئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے _ پولیس نے ملزم وکیل شیر زمان کی گرفتاری کے لیے اس کے چیمبر پر چھاپہ مارا لیکن وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے_ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے کرتا دھرتا اس وکلاء گردی پر تاحال خاموش ہیں_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے