پاکستان

جنرل قمر باجوہ کا نوازشریف سے رابطہ

اگست 23, 2017

جنرل قمر باجوہ کا نوازشریف سے رابطہ


پاکستان کی فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے رابطہ کر لیا۔ قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ  بیگم کلثوم نواز کو کینسر تشخیص ہوا ہے ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے