پاکستان

عمران خان کے دھرنے میں کتنا کھایا؟

اگست 24, 2017 < 1 min

عمران خان کے دھرنے میں کتنا کھایا؟

Reading Time: < 1 minute

جیسے جیسے وقت گزرتا ہے سنہ دوہزار چودہ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دیے جانے والے دھرنے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ اس بار دھرنے کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے کھائے گئے چاولوں کی دیگوں کا حساب سامنے آیا ہے۔ پبلک کاﺅنٹس کمیٹی اور پارلیمان کے سامنے پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیاہے کہ چار ماہ کے دھرنے میں پولیس اہلکاروں نے کتنا کچھ کھایا۔
پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول نہ کرنے میں شاید پولیس اہلکاروں کو بہتر کھانے نہ دینے کی وجہ بھی ہوگی۔ وزرات داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق دھرنے کیلئے لگائے گئے پولیس اہلکار ساڑھے 5 کروڑ روپے کے چاول سیور فوڈز سے کھا گئے جبکہ 3 کروڑ روپے سے زیادہ کا باوجی مرغ پلاو بھی اڑیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کل بتیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ ستاسی ہزار کے چاول کھائے۔ تفصیل میں بتایا گیاہے کہ پانچ کروڑ تینتالیس لاکھ روپے کا بل سیور فوڈز جبکہ تین کروڑ اٹھارہ لاکھ کا بل باو جی مرغ پلاﺅ کو ادا کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے