پاکستان

مہر عبدالستار کون ہے؟

اگست 26, 2017 < 1 min

مہر عبدالستار کون ہے؟

Reading Time: < 1 minute

یہ شخص صرف ڈیڑھ سال کے عرصے میں اتنا تبدیل کیسے ہوگیا؟۔ دو دن پہلے سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے عاصمہ جہانگیر کے دلائل کے بعد اپریل دوہزار سولہ سے گرفتار اس شخص کی جیل میں بیڑیاں ہٹانے کا حکم دیاہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے دلائل سنے اور مہر عبدالستار پربنائے گئے مقدمات کی فائل دیکھی تو بولے یہ تو کوئی سوشلسٹ لگتاہے۔
مہرعبدالستار نے اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقے کا الیکشن بھی لڑا تھا مگر اس کی پہچان ان غریب مزارعوں کی آواز بننا ہے جن کی زمینوں پر پاکستان کے اعلی مرتبے پر فائز وردی والوں نے قبضہ کرکے ان کو بے دخل کیاہے۔ یقین جانیے واسکٹ میں ملبوس یہ شخص اب دوسری تصویر والی حالت میں ہے اور اس کی یہ حالت صرف ایک سال میں ہوئی ہے۔ ٹوئٹر پر اس کی گرفتاری سے تین دن قبل کی ایک ویڈیو بھی ہے جس میں یہ مزارعین کے ایک چھوٹے سے اجتماع میں تقریرکرتے ہوئے چند اشعار پڑھ رہاہے۔ اس ویڈیومیں یہ واسکٹ والی حالت میں بالکل صحت مند اور تندرست وتواناہے ۔ مگر اب اس کی ہی حالت ہے کیونکہ اس نے سب سے طاقتور لوگوں کے مقابلے میں اپنی آواز بلند کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے