عالمی خبریں

برما کے مسلمان پھر مارے گئے

اگست 27, 2017 < 1 min

برما کے مسلمان پھر مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

گزشتہ پچیس سال سے مارے اور بھگائے جانے والے برما کے روہنگیا نسل کے مسلمانوں پر ایک بار پھر قیامت ٹوٹ پڑی ہے _

دو دن سے میانمار برما کی فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے نام پر مسلمان اقلیت کے علاقے میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے، دنیا بھر کے میڈیا کے نمائندوں کو علاقے تک رسائی نہیں دی جا رہی_ سرکاری حکام کے مطابق علاقے سے غیر مسلم افراد کو نکالا جا رہا ہے جن کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، مقامی بدھ مت کے پیرو کاروں کی چار ہزار آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں صرف مسلمان اقلیت کے افراد ہی رہ گئے ہیں جن کے خلاف فوج کشی جاری ہے _

میانمار برما کی بدھ حکومت کی غیر اعلانیہ پالیسی کے مطابق روہنگیا نسل کے مسلمانوں کی اصل سرزمین بنگلہ دیش ہے اور ان کو وہاں واپس جانا چاہیے، دوسری جانب بنگلہ دیش حکومت اپنی کروڑوں کی آبادی کی وجہ سے روہنگیا کو قبول کرنے سے انکاری ہے اور ان کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سرحد پر فوج لگا رکھی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے