جنرل نے افغان سپہ سار کو بتا دیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے افغانستان کی فوج کے سربراہ کو صاف الفاظ میں اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی اس بات کی اجازت نہیں دے گاکہ افغانستان کی جنگ ہماری سرزمین پر لڑی جائے۔
جنرل قمر باجوہ کی افغانستان کے فوجی سربراہ جنرل شریف یفتالی سے ملاقات تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوئی جہاں چار ملکی انسداد دہشت گردی میکنزم کیلئے تعاون کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے سپہ سالار اکھٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ جنرل قمر نے افغان فوجی سربراہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔
اس اجلاس میں چین کے جنرل لی زوچنگ اور تاجکستان کے جنرل صابرزودا امامولی عبدالرحمان نے بھی شرکت کی۔ چاروں ملکوں کے فوجی سربراہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں اور آپس میں تعاون ضروری ہے۔