عالمی خبریں

بنگلہ دیش اور میانمار میں کشیدگی

ستمبر 2, 2017 < 1 min

بنگلہ دیش اور میانمار میں کشیدگی

Reading Time: < 1 minute

بنگلہ دیش نے اپنے ہمسایہ ملک میانمار پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعے کو میانمار کے ہیلی کاپٹر تین مرتبہ اس کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ واقعات اس ہفتے کے دوران کئی بار پیش آ چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے یہ احتجاج ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب میانمار کی مسلم اکثریتی ریاست رخائن سے پناہ کی خاطر بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد دن بی دن بڑھ رہی ہے ۔

اقوامِ متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ جمعے تک ایک ہفتے کے دوران 38 ہزار افراد سرحد عبور کر چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے