جج کا بیٹا پولیس تحویل میں جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی پولیس کی تحویل میں سابق جج ہائیکورٹ کا بیٹا پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا_ پولیس زرائع کے مطابق تھانہ مورگاہ کو ریٹائرڈ جسٹس عبدالرؤف نے شکایت کی کہ اس کے بیٹے عمر سے اہلخانہ کو خطرہ ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے عمر رؤف کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے پولیس وین سے چھلانگ لگا دی_
پولیس حکام کے مطابق اکتیس سالہ عمر رؤف کو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال منتقل کیا گیا مگر سر میں چوٹ آنے اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے انتقال کر گیا – جسٹس عبدالرؤف پشاور ہائی کورٹ سے ریٹائر ہوئے اور ضلع مانسہرہ کی تحصیل بفا پکھل سے تعلق رکھتے ہیں_
Array