پاکستان

پرویز خٹک کا سوئمنگ پول

ستمبر 7, 2017 < 1 min

پرویز خٹک کا سوئمنگ پول

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختون خوا کے وزیراعلٰی ہاؤس میں ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے سے نیا سوئمنگ پول بنے گا جبکہ پورے پشاور میں سوئمنگ پول میں پانی ڈالنے پر دفعہ 144 نافذ ہے تاکہ ڈینگی پر قابو پایا جا سکے_

مختلف قومی انگریزی اخبارات کو جاری کیے گئے اشتہارات میں وزیراعلٰی ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے کے لیے ٹھیکیداروں سے کوٹیشن طلب کیے گئے ہیں، اشتہارات کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس کا سوئمنگ پول قومی خزانے کو ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے میں پڑے گا، اشتہارات میں وزیراعلٰی ہاؤس میں نئے بیرکس، بنکرز، واچ ٹاورز، سیکورٹی وال، نائی کی دکان اور دھوبی گھاٹ بھی بنایا جا رہا ہے جس کا تخمینہ دو کروڑ بتیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے، ٹھیکیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ چھبیس ستمبر تک اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں _

دوسری جانب تحریک انصاف کی خط لکھنے کے لیے مشہور آنٹی عندلیب عباس نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیراعلٰی پختون خوا کے گھر کو لائبریری میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف بھی اس مثال کی تقلید کریں، ٹویٹ پر ایک شہری نے تبصرہ کیا ہے کہ پختون خوا کی یہ واحد لائبریری ہوگی جس کے ساتھ سوئمنگ پول کی عیاشی بھی میسر ہوگی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے