میکسیکو میں تاریخ کابدترین زلزلہ
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کے روز میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ دو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جیولوجیکل سروے کے مطابق میکسیکو کی سوسالہ تاریخ کا یہ سب سے بدترین زلزلہ ہے جس کی گہرائی 22 میل سے زیادہ تھی،میکسیکو حکومت کے مطابق ملک کے شمالی علاقے میں آنے والے بد ترین زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،شمالی میکسیکو کے پانچ کروڑ عوام نے زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا ،حکومت کے مطابق زلزلے سے عمارات کے ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا،فوری پر زلزلے سے پہنچنے والے جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے