حافظ سعید کے قتل کا منصوبہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستانی خفیہ اداروں نے سراغ لگایا ہے کہ کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے _
خفیہ اداروں کی جانب سے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حافظ سعید کو قتل کرنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغانستان کے دہشتگردوں میں معاہدہ طے پا گیا ہے_ منصوبے کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے جماعت الدعوۃ کے امیر کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے دہشت گردوں کے ساتھ 8لاکھ ڈالر کا معاوضہ طے کیا ہے، حافظ سعید پر حملے کے لیے 3خودکش بمباروں کی ٹریننگ افغانستان میں کی گئی ہے ۔
پنجاب بھر کے آر پی اوز، ڈی پی او کو جاری کردہ تھریٹ الرٹ 558 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’ را’ نے حافظ سعیدکی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ جلال آباد میں ایک خفیہ اجلاس میں بنایا گیا ہے کہ حملہ کس شہر میں کیا جانا ہے اور 3خودکش بمباروں کی افغانستان کے علاقے غنی خیل میں ٹریننگ کی گئی ہے، صورت حال کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ حافظ سعید کی سکیورٹی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔