شہری قتل کی جوڈیشل انکوائری
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے شہری کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ کی ہدایت پر شہزاد ٹاؤن میں بے گناہ شہری کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے چیف کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران چیمہ اور اے سی وقار چیمہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے _
تیس اگست کو پولیس کمانڈو کی فائرنگ سے عنایت شاہ جاں بحق ہوگیا تھا، وقوعہ کے بعد چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا_ شہری کے قتل کی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے تین دن میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے_