اسد عمر کی پسند خلاف قانون
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے بھی اسد عمر کی پسند کو مسترد کر کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی،
تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی سفارش سے خیبرپښتونخوا کے توانائی کے ادارے پیڈو کا سی ای او اکبرایوب کو لگایا گیا ،رولز کے مطابق پیڈو سربراہ کے عہدے پر تعیناتی کے لیے انجیرنگ کی ڈگری کا ہونا ضروری ہے،اسد عمر کی سفارش پر بے اے پاس اکبر کو سی ای او پیڈو کا عہدہ سونپ دیا گیا ،فضل رحیم نامی امیدوار نے قواعد سے ہٹ کر اکبر ایوب کی تعیناتی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تو پشاور ہائیکورٹ نے اکبر ایوب کی تعیناتی کو مقررہ اہلیت نہ رکھنے پرغیر قانونی قراردیا،سونے پہ سہاگہ یہ ہوا کہ من پسند سی ای او کی غیر قانونی تقرری کے فیصلے کو صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری اخراجات پر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد کے پی حکومت کی اپیل کو مسترد کر دیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ اکبر ایوب اس پوسٹ کے اہل نہیں ہیں، اس پوسٹ کی کوالیفیکیشن انجئینرنگ کی ڈگری تھی، اکبر ایوب نے ایم بی اے کیا ہواہے ، اکبر ایوب تجربہ کے حوالے سے بھی متعلقہ فیلڈ سے تعلق نہیں رکھتے۔