عالمی خبریں

سوچی اقوام عالم کا سامنا کرنے سے انکاری

ستمبر 13, 2017 < 1 min

سوچی اقوام عالم کا سامنا کرنے سے انکاری

Reading Time: < 1 minute

نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ میں آنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی رہنما آنگ سان سوچی کونیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کرنا تھی، برما میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے پیش نظر سوچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور ان سے نوبل انعام واپس لینے کے لیے ایک آن لائن دستخط کی مہم بھی چل رہی ہے۔

ابتک کی اطلاعات کے مطابق ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو قتل اور ان کے متعدد گھر نذر آتش کیے جاچکے ہیں،جب کہ جان بچانے کے لیے بنگلادیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔

سوچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی تنقید یا مسائل کا سامنا کرنے سے نہیں گھبراتی ہیں,واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں عالمی رہنما شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے