بھارت کیسے غیر محفوظ ہو گیا
Reading Time: < 1 minuteبھارت کو غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے اور ایسا کسی غیر ملکی نے نہیں بلکہ بھارت کے اداکارسنجے دت نے کہا ہے کہ بھارت بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک ہے، جیل سے رہائی کے بعد مسٹر دت اپنی فلم بھومی کی تشہیر کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں اور چھوٹی اسکرین پر بھی پروموشن میں مصروف ہیں۔
فلم ’’بھومی‘‘ کی کہانی باپ بیٹی کی محبت پر مبنی ہے جس میں ان کے مدمقابل نوجوان اداکارہ آدتیہ راؤ حیدری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے،فلم کی تشہیری مہم کے دوران صحافی نے سنجے دت سے بھارت میں خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات پر سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت خواتین اور بچوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے اور گڑگاؤں میں اسکول کے بچے کا قتل بھی ہماری سوسائٹی کے لیے شرمناک ہے،سنجے دت نے کہا کہ وہ بھی بال بچوں والا ہے اور وہ خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہے ، سنجے دت نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری، تحفظ اور تشدد کے خاتمے پر یقین رکھتا ہوں۔