پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کیسے؟

ستمبر 15, 2017

عمران خان کی گرفتاری کیسے؟

عمران خان کے لیے جمعہ کے روز دو بری خبریں آئی ہیں_

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشن کو ارسال کر دیے،کمیشن کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف کو عمران خان توہین عدالت کیس میں استغاثہ مقرر کر دیا ہے،  کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کو بھیجے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی 25 ستمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر توہین عدالت کی کاروائی کو آگے بڑھائیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے