کوریا نے امریکیوں کی نیندیں حرام کر دیں
Reading Time: < 1 minuteامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے روس اور چین کو شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ شمالی کوریا کے میزائل حملے پر وزیر خارجہ ٹیلرسن نے چین اور روس پر بلاواسطہ ایکشن لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس میں شمالی کوریا کے سب سے زیادہ مزدورکام کرتے ہیں،چین شمالی کوریا کوتیل دینے والا سب سے بڑا ملک ہے، دونوں ممالک کو شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، شمالی کوریاکی اشتعال انگیزی سے اس کی سفارتی اوراقتصادی تنہائی میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے حکام کو مزید حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا برقی مقناطیسی دھماکے اور کیمیائی حملے کرسکتا ہے، واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے انٹرمیڈیٹ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو جاپانی فضائی حدود سے ہوتا ہوا گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہوا_