عالمی خبریں

لندن ٹرین دھماکہ دہشتگردی قرار

ستمبر 15, 2017

لندن ٹرین دھماکہ دہشتگردی قرار

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے زیر زمین ٹرین دھماکے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا، مغربی لندن میں زیر زمین پارسنز گرین ٹرین میں دھماکے بعد ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ٹرین میں رکھے چھوٹے سفید رنگ کے کنٹینر کے پھٹنے سے ہوا،میٹروپولیٹن پولیس نے دھماکا خیز ڈیوائس کے ذریعے ٹرین میں دھماکے کی تصدیق کی ہے، دھماکے کے 18 زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تاہم ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے