سی پیک کے خلاف دشمنوں کی سازشیں
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وی ڈونگ کے درمیانق گزشتہ روز ملاقات میں اقتصادی راہداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،چینی سفیر سے ملاقات میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات دو طرفہ خیرسگالی اوراقتصادی ودفاعی تعاون پر استوار ہیں اور پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔