نئے چیئرمین نیب کا نام کیا ہوگا
Reading Time: < 1 minuteاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے عمران خان نوازشریف کو تو کہتے ہیں لیکن خود بھی اداروں کے فیصلے نہیں مانتے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا پڑے گا، عمران خان نوازشریف کے لیے کہتے ہیں کہ وہ اداروں کے فیصلے نہیں مانتے،دوسری جانب عمران خان خود بھی تو اداروں کے فیصلے نہیں مانتے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس کے احکامات نہ ماننا اس ادارے کی توہین ہے،پیپلزپارٹی اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پر راضی ہے اور (ن) لیگ نے بھی اگلے الیکشن سے اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے پررضا مندی ظاہر کی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا، دیگرجماعتوں کواپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا حق ہے،نئے چیرمین نیب کے نام پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
Array