بم دھماکے میں سات جاں بحق
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار ماموند فواد علی کو نشانہ بنایا گیا جن کے ساتھ متعدد لیویز اہلکار بھی جا رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،
ہسپتال ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے علاقے تنگئی میں دھماکا سے تحصیلدار فواد سمیت 7 افراد مارے گئے ہیں جن میں 5 لیویز اہلکار اور تحصیلدار کا ڈرائیور شامل بھی شامل ہے_