پاکستان

نواز اور عمران گرفتار ہوں گے

ستمبر 17, 2017 < 1 min

نواز اور عمران گرفتار ہوں گے

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شاہد خاقان نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں عندیہ دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہےتوعمران خان کو گرفتارکریں گے، انہوں نے سوال کے جواب میں یہ بھی کہہ دیا نیب عدالت سے حکم سابق وزیراعظم کے لیے آیا تو بھی عمل کریں گے، واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں اور الیکشن کمیشن کیسے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟ اس کے رویے پر اگر سپریم کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے