رسید کس وکیل نے مانگی تھی؟
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کو رسید مانگنے کی عادت نے مشکل وقت میں ڈال دیا، چیف الیکشن کمشنر نے وکیل کو جھاڑ پلا دی،
تحریک انصاف نے پارٹی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں تو پی ٹی آئی کے جونیئر وکیل نے رسید مانگ لی، رسید مانگنے پر چیف الیکشن کمشنر برہم ہو گئے، بولے کیا ہم آڑھتی بیٹھے ہیں، آپ ریکارڈ جمع کرانے کے پابند ہیں، کوئی رسید نہیں ملے گی،
تحریک انصاف نے پارٹی بینک اکاؤنٹس کی سات سال کی تفصیلات سربمہر پانچ جلدوں میں الیکشن کمیشن میں پیش کیں، وکیل فیصل چودھری نے تفصیلات پبلک نہ کرنے کی استدعا کی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ تفصیلات پی ٹی آئی نمائندے کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر نے اکاؤنٹس تفصیلات جمع کرانے کی رسید مانگی تو چیف الیکشن کمشنر نے انہیں جھاڑ پلا دی، بولے ہم کوئی آڑھتی بیٹھے ہیں، ریکارڈ جمع کرانا آپ کی ذمہ داری ہے، وکیل فیصل چودھری نے رسید کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے معذرت کر لی، پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی _