اور تاریخی گھر زمین بوس
Reading Time: < 1 minuteتاریخی نیل ہاوس بل آخر بھاری معاوضے کی ادائیگی کے بعد زمین بوس کر دیا گیا_
چین میں "نیل ہاؤس” کے نام سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے گھر کو منہدم کر دیا گیا، تاریخی عمارت کو بھاری معاوضہ دینے کے بعد گرایا گیا، شنگھائی کی مصروف شاہراہ کے بیچوں و بیچ عمارت کو مالک نے سرکاری تحویل میں دینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی، اس گھر کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات بھی ہو رہے تھے، حکومت چین کی جانب سے گھر کے مالک کو 2003 سے کئی مرتبہ معاوضے کی آفر کی گئیں لیکن ضدی مالک بھاری معاوضے پر ڈٹا رہا،تاہم اب 4 لاکھ 12 ہزار ڈالر معاوضہ لینے پر راضی ہوگیا ہے جس کے بعد ‘نیل ہاؤس’ کو رات کی تاریکی میں محض 90 منٹ میں گرا دیا گیا ہے _
Array