پاکستان

یاسمین راشد کو شکست کیوں ہوئی

ستمبر 19, 2017 < 1 min

یاسمین راشد کو شکست کیوں ہوئی

Reading Time: < 1 minute

ڈاکٹر یاسمین راشد کی شکست کی وجہ بھی بتا دی اور تحریک انصاف میں باغیوں کی یلغار کی بھی خبر دیدی_

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پارٹی کے باغی ارکان کا نیا گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا، اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ جھوٹے اور منافق شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہو رہی ہے، عمران خان نے جن لوگوں کو پارٹی سے ہٹانے کی کوشش کی وہ میری قیادت میں آنے کو تیار ہیں، تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز اور ایم پی ایز مجھ سے رابطے میں ہیں۔ ہم جو جلسہ کریں گے اس میں ایک آدمی کو خدا کی طرح پوجا نہیں جائے گا، ہم نوجوانوں کو سکھائیں گے کہ اپنی ماں بہنوں کی عزت کیسے کرنی ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کے حمایتی لاہور میں لینڈ مافیا اور خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہیں، یہ پنجاب کے عوام کو بے وقوف کہتے ہیں اور ان کی توہین کرتے ہیں، یاسمین راشد عمران خان کی وجہ سے ہاری ہیں، میری ہمدردیاں ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقیات سے عاری اور جھوٹے آدمی ہیں، وہ ڈر کی وجہ سے پشاور ڈینگی مریضوں کی عیادت کرنے نہیں گیے، وہ بیرون ملک پاکستانیوں کا پیسہ کھا چکے ہیں اس لیے اداروں کو گالیاں دیتے ہیں ، میں ان کی طرح نہیں کہ آئینی اداروں کو گالیاں دوں، مجھے الیکشن کمیشن نے جب بھی بلایا میں پیش ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے