اٹھارہ ارب کے گھپلے میں ملوث
Reading Time: < 1 minuteسندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بنک کرپشن میں ملوث سات ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستیں مسترد کر دیں، ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد بنک کے سابق صدر علی رضا اپنے چھ ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کو قومی احتساب بیورو کے حکام نے گرفتار کیا ہے۔
نیشنل بنک کے سابق علی رضا پر الزام ہے کہ انہوں نے بنک میں بڑے پیمانے پر گھپلے کئے جس سے قومی خزانے کو اٹھارہ ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان کو گرفتاری کے بعد قومی احتساب بیورو کے کراچی دفتر میں منتقل کیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں علی رضا کو مدت ملازمت میں تیسری بار توسیع دی گئی تھی جس کو سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر کالعدم قراردیاتھا۔ علی رضا پر اپنے رشتہ داروں کو چھبیس ارب کے قرضے دے کر معاف کرانے کا الزام ہے۔
Array