کھیل

قومی کرکٹرز کی لاٹر نکل آئی

ستمبر 23, 2017 < 1 min

قومی کرکٹرز کی لاٹر نکل آئی

Reading Time: < 1 minute

سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان لاہور میں کیا، چیف سلیکٹر نے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ یاسر شاہ اور اظہر علی بھی فٹنس بہتر بنا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، سولہ رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، بابر اعظم، وہاب ریاض، شان مسعود، یاسرشاہ، حسن علی، سمیع اسلم، محمد اصغر، محمد عامر، محمد عباس، عثمان صلاح الدین، بلال آصف، اسد شفیق، حارث سہیل اور امیر حمزہ شامل ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ کی شمولیت سے متعلق بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ پچھلے تین سے چار سال میں کامیاب بولر رہے اور یو اے ای کی کنڈیشن میں وہ ہمارے لیے سازگار ہیں، انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس کی کمی ضرور محسوس ہوگی، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کر رہے ہیں، کپتان سمیت ہر ایک کو پرفارمنس دینا ہوگی سرفراز کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور آئندہ بھی امید ہے اچھی رہے گی۔ واضح رہے کہ عثمان صلاح الدین،حارث سہیل، بلال آصف، محمد اصغر کو ابھی تک ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کا موقوع نہیں ملا، وہاب ریاض جو چمپینز ٹرافی میں ان فٰٹ ہونے پر ٹیم سے باہر ہوئے تھے، انہیں بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
قومی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز دبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے جب کہ دونوں ٹیموں کی سیریز میں 5 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے