پاکستان

اسحاق ڈار پر فردِ جرم عائد

ستمبر 27, 2017

اسحاق ڈار پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے_

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے مقدمے کی سماعت چار اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر دو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا ہے _

عدالت نے میڈیا نمائندوں کو مقدمے کی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی، اسحاق ڈار اور دیگر وکیلوں نے مقدمے کی کارروائی کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے