پاکستان

میرشکیل عدالت کیوں نہ آئے؟

ستمبر 27, 2017

میرشکیل عدالت کیوں نہ آئے؟

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں جیو جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان پیش نہ ہو سکے، جنگ کے پرنٹر میر جاوید رحمان بھی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نہ آئے _

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت شروع کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو عدالت نے پراسیکوٹر مقرر کیا ہے مگر وہ سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں _

جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ دو ملزمان نے حاضری سے استثنا کی درخواست دی ہے باقی کہاں ہیں؟_ جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ میرشکیل اور میرجاوید کا تو حاضری سے استثنا ہے، باقی کہاں ہیں، احمد نورانی آیا ہے؟_ وکیل ارشد چودھری نے کہا کہ احمد نورانی یہ کھڑا ہے، میں تینوں افراد کی نمائندگی کر رہا ہوں، میرشکیل اور میرجاوید کی حاضری سے استثنا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ بہن کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں _ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے