این ٹی ایس فیس میں کمی
پاکستان میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے نام پر طلبہ اور نوکری تلاش کرنے والوں سے لوٹ مار بند تو نہیں کی جا رہی مگر یہ اچھی خبر آئی ہے کہ کسی ایک بڑے صاحب نے اس کا نوٹس لے لیا ہے،
ٹیسٹ فیس میں حیرت انگیز کمی تو نہیں ہو سکے گی مگر چیف جسٹس نے سرکاری نوکریوں کے لیے امیداروں کی فیس نصف کرنے کا حکم جاری کر دیا ،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نوکریوں کی ٹیسٹ فیس کا نصف امیدوار اور نصف متعلقہ سرکاری محکمہ خود ادا کرے،سپریم کورٹ نےتمام وفاقی اورصوبائی محکموں سے عدالتی احکامات پر 6 ہفتوں میں عمل در آمد رپورٹ طلب کر لیے،ترجمان سپریم کورٹ شاہد حسین کمبویو کی جانب جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری نوکریوں پر امیداروں کی ٹیسٹ فیس میں کمی کے احکامات یونیوسٹی طالب علم کی درخواست پر جاری کیے گئے،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹیسٹ فیس طلباء اور بیروزگاروں پر اضافی معاشی بوجھ ہے، بوجھ کی وجہ سے بہت سے امیدوار نوکری کیلئے درخواست بھی نہیں دے سکتے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست پر نوٹس لیکر امیداروں کی ٹیسٹ فیس میں پچاس فیصد کمی کے احکامات جاری کر دیے،عدالتی حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کرتے ہوئے پیپرا رولز کی سختی سے پابندی کی جائے ،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امیدوار کے ٹیسٹ کی فیس کم سے کم متعین ہو،چیف جسٹس نے عدالتی احکامات پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،وفاقی اورصوبائی اداروں سے چھ ہفتوں میں عمل در آمد رپورٹس طلب کر لیں۔

