پاکستان

اسحاق ڈار ہائیکورٹ کیوں گئے

اکتوبر 2, 2017 < 1 min

اسحاق ڈار ہائیکورٹ کیوں گئے

Reading Time: < 1 minute

پانامہ سے شروع ہونے والا معاملہ سپریم کورٹ سے احتساب عدالت کے بعد اب ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے _

احتساب عدالت میں نواز شریف، ان کے بچوں، داماد اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز زیر سماعت ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے خلاف فرد جرم کی کارروائی کو چیلنج کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے اور ساتھ ہی اپنے خلاف ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی ہے،اسحاق ڈار کی درخواست میں احتساب عدالت کے جج اور چیئرمین نیب کو فریق بناکر مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ احتساب عدالت نے مناسب وقت دیئے بغیر فرد جرم عائد کی،فرد جرم کی کارروائی پر اعتراضات اور تیاری کے لیے وقت دیا جائے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس داخل کرایا گیا اس لیے حتمی ریفرنس داخل ہونے تک ٹرائل روکا جائے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحآق ڈار کی درخواست منگل کے روز سماعت کے لیے مقرر کردی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے