قانون تبدیل، نواز شریف اہل ہو گئے
Reading Time: 2 minutesخوشخبری، آپ نا اہل ہو کر بھی سیاستدانوں کے سر براہ بن سکتے ہیں، پاکستان کی حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتیں گزشتہ ایک سال سے انتخابات کے طریقہ کار میں جن اصلاحات کے لیے مشاورت کر رہی تھیں ان کو بلا آخر پارلیمنٹ نے قانون کی شکل دے دی، قومی اسمبلی سے انتخابات بل دو ہزار سترہ کی منظور کے بعد جہاں آئندہ عام انتخابات کا طریقہ کار اور سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو نئی شکل دی گئی ہے وہیں اس قانون سے کسی بھی ایسے شخص کو سیاسی جماعت کا سر براہ چنا جا سکتا ہے جو قومی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل نہ ہو، پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ سے ترامیم کے ساتھ منظور ہونے والا انتخابات بل منظور کیا گیا جسے وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کیا۔ بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اراکین کی جانب سے شور شرابا کیا گیا جبکہ بل کی کاپیاں بھی پھاڑی گئیں، اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ الیکشن بل کی منظوری کے بعد فوری طور پر حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجا جائے گا
قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری روایت یہی ہیں کہ جو فیصلے ہوں پارلیمنٹ کے اندر ہوں،پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر فیصلے کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کے نتائج بھی دیکھ لیے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک شخص کے لیے آئین میں ترمیم کی جا رہی ہے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔
دوسری جانب بل کی منظوری کے بعد تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے _