نواز شریف واپس آ گئے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے فیصلے کے ذریعے ہٹائے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نے دوبارہ سربراہ منتخب کر لیا ہے _
اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر کا انتخاب کیا گیا، نواز شریف کے مقابلے میں کسی رہنما یا کارکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے، جس کے بعد ان کی بلامقابلہ جیت کا اعلان کیا گیا _
نتائج کا اعلان ہونے کے بعد پارٹی کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء سعد رفیق اور احسن اقبال نے کہا کہ کوئی ڈکٹیٹر آئے یا سپریم کورٹ فیصلے دے، ہمیں کوئی نواز شریف سے دور نہیں کر سکتا _
Array