عمران خان نااہلی کیس
Reading Time: 2 minutesسپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت مکمل کر لی، جہانگیر ترین کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت بدھ چار اکتوبر سے شروع ہو گی، چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں عمران خان کے سابق اہلیہ سے قرض لینے اور واپس کرنے میں کوئی بد نیتی یا فراڈ ظاہر نہیں ہو تا،2002 کے کاغذات نامزدگی پر نا اہلی کا وقت گزر گیا، یہ بتائیں 2013 کے الیکشن میں عمران خان نے کیا چھپایا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بیوی سے لیا قرض ظاہر کرنا ضروری تھا، عمران خان نے 2013 کے الیکشن میں آف شور کمپنی کو چھپاپا جو انکا اثاثہ تھی۔
دوران سماعت جسٹس فیصل عرب نے کہا نیازی سروسز لمیٹٹد کا کوئی اثاثہ سامنے نہیں آیا، وکیل اکرم شیخ نے کہا اتنے وسائل نہیں کہ پتہ چلا سکوں کمپنی کا کوئی دوسرا اثاثہ تھا یا نہیں، یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ کمپنی کو 2015 تک کہیں ظاہر نہیں کیا گیا، کمپنی کے اکاونٹ میں پڑی رقم اور جمائمہ سے لیا قرض ظاہر نہیں کیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قرض ظاہر نہیں کیا لیکن بنی گالہ اراضی کو اہلیہ کے نام ظاہر کیا گیا، قرض لینے اور واپس کرنے سے کوئی بدنیتی یا فراڈ ظاہر نہیں ہوتا، جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عمران خان نے اہلیہ کو 65 لاکھ پہلے اور پانچ لاکھ باسٹھ ہزار بعد میں تحفہ کیے، وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں رقم قرض تھی تو تحفہ تصور کیسے کر لیا جائے، عدالت پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ دیکھ لیں،کیا وہاں تنخواہ لینے کاا رادہ تھا یا نہیں،چیف جسٹس نے کہا پنامہ کا فیصلہ ہو سکتا ہے اس کیس میں غیر متعلقہ ہو،رقم کا معاملہ میاں اور بیوی کے درمیان تھا،جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ پنامہ میں تنخواہ ظاہر نہ کرنے کا معاملہ باپ بیٹے کے درمیاں نہیں، بلکہ کمپنی اور چیئرمین بورڈ کے درمیان تھا ،اکرم شیخ نے دلائل میں کہا ایف زیڈ ای کمپنی خاندانی کمپنی تھی،کوئی باہر سے حصہ دار نہیں تھا ،عدالت فیصلہ دے کہ میاں بیوی کے درمیان قرض کو ڈکلیئر کرنے کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس نے کہا عدالت یہاں کسی کی ایمانداری کا جائزہ لے رہی ہے یہ بتائیں 2013 کے الیکشن میں عمران خان نے کیا چھپایا،وکیل اکرم شیخ نے کہا عمران خان نے آف شور کمپنی کے اثاثے کو ظاہر نہیں کیا ،گرینڈ حیات ٹاور میں فلیٹ کی ادا ایڈوانس رقم 2014 میں ظاہر نہیں،عدالت ماضی کی غلط بیانی پر اراکین کو ان کے ائندہ الیکشن پر نا اہل کر چکی ہے ،آف شور کمپنی کے پیچھے چھپنے والے عمران خان اب اہلیہ کے پیچھے چھپ رہے ہیں،نواز شریف کی نا اہلی اس تنخواہ پر ہوئی جو انہوں نے لی نہیں،جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا انہوں نے وہ تنخواہ ظاہر نہیں تھی،چیف جسٹس نے کہا عمران خان کیس کی سماعت مکمل ہوگئی،فیصلہ محفوظ نہیں کر رہے،جہانگیر ترین کیس کی سماعت کے دوران اس مقدمہ سے متعلق سوال ذہن میں آیا تو پوچھ سکتے ہیں، دوران سماعت وکیل عمران خان نے جمائمہ کو قرض کی رقم ادا کرنے کی دستاویز پیش کیں جو بدھ کو جمع کرائی جائیں گی.