متفرق خبریں

مودی کی یاری کیلئے

اکتوبر 10, 2017

مودی کی یاری کیلئے

کروڑ پتی خاتون محبت میں گرفتار ہو گئی مگر کس کی؟

عام کہاوت ہے کہ شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے، اس کہاوت پر شادی کے خواہشمند جواز پیش کرتے ہیں اگر پچھتانا ہی ہے تو بہتر ہے کہ شادی کا لڈو کھا کر پچھتایا جائے، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شادی کرنا ہی نہیں چاہتے جیسے پاکستان میں شیخ رشید احمد اور بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی، جو عمر کا بہترین حصہ گزار کر بھی شادی کا لڈو کھانے کو تیار نہیں، ان حالات میں خبر یہ ہے کہ نریندر مودی سے شادی کی خواہشمند خاتون نے جے پور شہر میں دھرنا دے دیا ہے، بھارت کے صوبے ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں اوم شانتی نامی خاتون نے  نریندر مودی سے شادی کے لیے پچھلے ایک ماہ سے دھرنا دے رکھا ہے، شانتی کہتی ہے وہ وزیراعظم نریندر مودی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ اوم شانتی نامی خاتون نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ مودی نے خواب میں آکر اسے پرپوز کیا جس کے بعد سے وہ مودی سے شادی کی خواہش مند ہیں،اوم شانتی نے خبردار کیا ہے کہ جب تک مودی مجھ سے شادی نہیں کرتے تب تک دھرنے سے نہیں اٹھوں گی۔ خاتون کہتی ہے اسے مودی بے حد پسند ہیں اس لیے وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہے، خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے 50 کروڑ روپے مالیت کی زمین بھی ہے جو وہ نریندر مودی کو شادی میں تحفے کے طور پر دے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے