پاکستان

مجلس عمل کی بحالی

اکتوبر 12, 2017 < 1 min

مجلس عمل کی بحالی

Reading Time: < 1 minute

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے مذہبی جماعتوں کے ارکان پر مشتمل رابطہ کمیٹی بنا دی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  آئندہ عام انتخابات میں دینی اتحاد کا ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔۔
متحدہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر مشاورتی اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان میں اسلامی اقدار کی سربلندی،سیاست میں مشترکہ کردار ادا کرنے ہر اتفاق ہوا ہے۔ ہماری دعوت پر سابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہان نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کےلئے چھ رکنی اسٹیرنگ یس رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں لیاقت بلوچ،اکرم درانی اویس نوارانی،رمضان توقیر،رانا شفیق پسروری،کمیٹی میں شامل ہونگے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مشاورت کے عمل کو تسلسل دیں گے۔نو نومبر کو دینی جماعتوں کا اجلاس منصورہ میں ہوں گا۔ مشاورتی اجلاس میں سراج الحق، مولانا سمیع الحق،شاہ انس نورانی، علامہ ساجد نقوی ،مولانا عبدالغفور حیدری و دیگر شریک ہوئے ۔اجلاس سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم درانی نے کہا کہ پہلا اجلاس ہے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ملک اور خطہ کی بقاء کےلئے ضروری ہے۔امید ہے متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر اتفاق ہوجائیگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے