پاکستان

جج کا اوپن ٹرائل ہوگا ؟

اکتوبر 13, 2017 < 1 min

جج کا اوپن ٹرائل ہوگا ؟

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی ان کیمرہ کاروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی درخواست پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا جس کی سر براہی جسٹس شیخ عظمت سعید کریں گے، تین رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سجاد علی شاہ کو شامل کیا گیا ہے، جسٹس شوکت عزیز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے، معزز جج نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشل کونسل میں ان کے خلاف جاری کارروائی کو ان کیمرہ کی بجائے اوپن کیا جائے، درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی آئینی درخواست پر فیصلہ ہونے تک سپریم جوڈیشل کونسل کو کاروائی سے روک دیا جائے،سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے