پاکستان

طالبان مذاکرات کی میز پر

اکتوبر 13, 2017 < 1 min

طالبان مذاکرات کی میز پر

Reading Time: < 1 minute

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اگر انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں ممکن ہیں، آئندہ کیو سی جی اجلاس میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گمنام قبروں کا معاملہ بھارتی مکروہ چہرہ کو بے نقاب کرتا ہے ۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث خطے میں سیکورٹی صورتحال مخدوش ہے، اگر انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں ممکن ہیں، پاکستان نے چار ملکی گروپ اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سمیت ہر قورم کی حمایت کی، آئندہ کیو سی جی اجلاس میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز میں 7 کشمیری شہید کر دیے گئے،عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سےجاری خونریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد در اندازی نہیں مقامی تحریک ہے،مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گمنام قبروں کا معاملہ بھارتی مکروہ چہرہ کو بے نقاب کرتا ہے ۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے پر آئے اعلی سطح کے امریکی وفد کی وزیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا دورہ روس، روسی حکام سے ملاقاتیں اچھی رہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے