پاکستان

فوجی ترجمان کس پر بولے گا؟

اکتوبر 14, 2017 < 1 min

فوجی ترجمان کس پر بولے گا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کے اداروں کو آگاہ کیاہے کہ وہ آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ اس سے قبل پریس کانفرس کی اطلاع دیتے وقت ہدایت کی جاتی تھی کہ اس کی خبر پریس کانفرنس سے قبل نشر نہ کی جائے بلکہ صرف رپورٹر مقررہ وقت پر حاضر ہوں، مگر آج کی اطلاع کے ساتھ یہ بھی کہاگیاکہ اس کو نشر بھی کیاجائے۔
صورتحال اس وجہ سے دلچسپ ہوگئی ہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ تھاکہ فوجی ترجمان معیشت پر بیانات دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بیرون ملک منفی تاثرجاتاہے۔ پانچ بجے کی پریس کانفرنس میں کیا کہاجائے گا اس کا سب کو انتظار ہے مگر امکان یہی ہے کہ فوجی ترجمان حال ہی میں قبائلی علاقے سے بازیاب کرائے گئے امریکی شہریوں کے آپریشن کے بارے میں بات کریں گے کیونکہ مغربی میڈیا نے اس آپریشن کے بارے میں مختلف خبر دی تھی۔ اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاتھاکہ یہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا حصہ تھا۔
فوجی ترجمان جو بھی کہیں مگر یہ بات طے ہے کہ ان سے حکومت کے حوالے سے سوال کیے جائیں گے اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے پہلے سے تیار کیے گئے سوالات میں یہ سوال بھی شامل ہوگاکہ احسن اقبال کے بیان پر کیا ردعمل دیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے