بچانے والے مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteدنیا بھر میں بموں کو ناکارہ بنانا اور بارودی سرنگیں صاف کرنا انتہائی خطرناک کام سمجھا جاتا ہے اس لیے اس شعبے کا رخ بہت ہی کم لوگ کرتے ہیں _
کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کے جوان مقامی لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے بارودی سرنگیں ڈھونڈ رہے تھے کہ تین آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئیں، چار اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے _
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد قریب خرلاچی چیک پوسٹ سےدو کلو میٹر دور سیکورٹی فورسز کے اہلکار علاقے کو کلیئر کر رہے تھے کہ تین آئی ای ڈی دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت چار اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سید باز، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل شامل ہے _ زخمیوں میں نایئک انور علی ۔ سپاہی ظاہر اور لانس نائک شیر افضل شامل ہیں _
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔یاد رہے اس سے پہلے بھی اسی علاقے اس طرح واقعےہوئے ہیں۔